عوام نئے پاکستان اور حقیقی تبدیلی کیلئے عمران خان کی قیادت میں متحد ہوچکے ہیں ، سردار یار محمد رند

بر سر اقتدار آکر بلوچستان کے عوام کو امن استحکام ترقی خوشحالی اور ان کا احساس محرومی کو دور کرینگے ،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی بلوچستان

جمعرات 31 دسمبر 2015 19:53

تمبو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر اور سابق وفاقی وزیر رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا کہ پی ٹی آئی بر سر اقتدار آکر بلوچستان کے عوام کو امن استحکام ترقی خوشحالی اور ان کا احساس محرومی کو دور کرے گی کرپشن بد عنوانی کے باعث تمام شعبے تباہ ہوچکے ہیں کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب ہوگا عوام نئے پاکستان اور حقیقی تبدیلی کیلئے عمران خان کی قیادت میں متحد ہوچکے ہیں لودھران میں تاریخی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحریک انصاف کے رہنمااور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل نصیرآباد وڈیرہ میر عرض محمد عمرانی کی قیادت تحصیل تمبو کے بلدیاتی کونسلران اور یونین چیئرمینوں کی پارٹی میں شمولیت کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کونسل اﷲ آباد کے چیئرمین میر محمد صلاح عمرانی وائس چیئرمین صابر حسین جنرل کونسلران امتیازحسین پیر بخش غلام سرور شفقت علی عبدالستار بشیراحمد سمیت دیگرشامل ہیں سردار یار محمد رند نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ایمانداراور عوام کا درد دکھ اپنے دل میں رکھنے والی قیادت ہے یہی وجہ ہے کہ عوام پارٹی میں جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مورثی اور خاندانی طرز حکمرانی نے ملک کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم کر رکھا ہے پنجاب سندھ کو حکمرانوں نے پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کر رکھا ہے جنھیں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے کو ایک مثالی صوبہ بنادیا ہے ہمارے ہاں احتساب کا یہ عمل ہے کہ کے پی کے کے چارصوبائی وزراء کرپشن میں ملوث ہونے پر انہیں جیل میں ڈال دئیے گئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ظالموں جابروں کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں عوام کی طاقت سے ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے اور عدل وانصاف پر مبنی جمہوری عوامی حکومت قائم کر کے پاکستان کو کرپشن سے پاک بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام 65 سالوں سے زیادتیاں ن وانصافیاں اور صوبے کے عوام کا استحصال ہوتا آرہا ہے بلوچستان کے عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دیں بر سراقتدار آکر بلوچستان کے عوام کو ان کے ساحل اور وسائل پر مکمل اختیار دلائیں گے صوبے کے اندر مثالی امن کا قیام اور ترقی کے عمل میں عوام کی موثر شراکت کو یقینی بنائیں گے امن بھائی چارے کا فروغ اور صوبے کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومیوں کو دور کر کے بلوچستان کو ترقیافتہ صوبہ بنائیں بے انہوں نے کہا کہ سات فروری 2016 کو ڈیرہ مرادجمالی میں پی ٹی آئی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی تاریخی جلسہ کریں گے جسمیں بلوچستان کی اہم شخصیات بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرینگے صوبے کو درپیش مسائل اور عوام سے ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافیوں کے بارے میں قائد عمران خان کو آگاہ کریں گے بلوچستان کے عوام کی آواز پارلیمنٹ سمیت ہر پلیٹ فارم پر اٹھائینگے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں