افغان مہاجرین جتنا جلدی ہو سکے اپنے ملک واپس کیا جائے‘ڈاکٹر عبد الحئی بلو چ

منگل 12 جولائی 2016 15:06

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جولائی ۔2016ء) نیشنل پارٹی بانی مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر عبد الحئی بلو چ نے کہا کہ افغان مہاجرین جتنا جلدی ہو سکے اپنے ملک واپس کیا جائے حکمرانوں کی افغانستان میں مداخلت کی وجہ سے دہشتگردی کلچر کلاشنکوف کلچر اور خود کش دھماکوں کو فروغ ملا ہے بلو چستان کا کوئٹہ شہر افغان مہاجر ین سے زیادہ متاثر ہے افغان مہاجرین بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہوا ہے وفاقی اورصوبائی حکومت کی ذمہ دار ی ہے افغان مہاجرین کو اپنے ملک واپس کریں افغان مہاجرین کی موجودگی میں بلو چستان کے بلو چ قوم کو کسی بھی صورت میں مردم شماری قابل قبول نہیں ہو گا اس موقع پر پارٹی رہنما یوسف بلو چ بھی موجود تھے انھوں مذید کہا کہ پانامہ لیکس ہو یا میگا کرپشن ہو حکمرانوں طبقہ یا حکمران قوت نے پانامہ لیکس جیسے کلچر کو فروغ دیا ہے حکمران کرپشن روک نہیں روک سکتے کیونکہ خود کرپٹ ہیں کرپشن کی خاتمے کاحل ملک کے عوام کے پاس ہے عوام کرپٹ لیڈروں کا احتساب کریں عوام صاف شفاف اور غیر جانب دارانہ الیکشن چا ہتے ہیں حکومت اور پوزیشن ملکر جمہوریت کو فروغ دیں تاکہ غیر جمہوری قوتوں کو جمہوریت پر شب خون مارنے کا موقع نہ ملے پاکستان میں عوام کا حاکمیت نہیں ہے پاکستان کی عوام کو غلام سمجھا جاتا ہے وفاق بلو چستان میگا پراجیکٹ دیگر طریقوں سے بلو چستان کی ساحل وسائل پر قبضہ کرنے کا مکمل طور منصوبے چلائے جا رہے ہیں بلو چستان کی عوام کو ترقی کی نام پر بلوچوں کے گھروں میں مسخ شدہ لاشے دیئے جا رہے ہیں بلو چستان میں دیگر صوبوں کے قوموں کو آباد کیا جائے گا بلو چ کو اقلیت کی جانب دھکیلا جا رہا ہے بلو چ قوم جاگ جائے متحد ہو جائے نہیں تو وہ وقت دور نہیں بلو چ قوم صرف نام کا رہ جائے گا گوادر کی ترقی کا اندازہ ہر شخص لگا سکتا ہے اسی دور میں بھی وہاں پانی پینے کے لئے نہیں ہے لوگ پینے کے فی ٹینکر دس ہزار روپے میں لے رہے ہیں

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں