ڈیرہ مراد جمالی,منتخب عوامی نمائندوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے چار سو چالیس کروڑ خرچ ہونے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہوسکیں , سردار فتح علی خان عمرانی

بدھ 22 فروری 2017 20:05

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء)نصیرآباد کے سیاسی سماجی شخصیت سابق صوبائی وزیر سردار فتح علی خان عمرانی کے فرزند سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی نے کہاکہ منتخب عوامی نمائندوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے نصیرآباد میں چار سو چالیس کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات مسیئر نہیں ہوسکی ہے تحصیل تمبو میں بڑے پیمانے پر تعلیمی اداروں کی بند ش قابل مذمت اقدام ہے پٹ فیڈر کینال میں پانی کی بندش سے لاکھوں ایکٹر پر کاشت گندم کی فصل تباہی کے قریب ہے صوبائی حکومت نوٹس لے ان خیالات کا اظہار عمرانی ہائوس ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قربان علی عمرانی ودیگر موجود تھے سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذاتی خواہشات کو دفن کرنا ہو گا تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں اور کہاکہ موجودہ حکومت کے چار سالہ دور میں تحصیل تمبو ڈیرہ مراد جمالی اور چھتر میں چار سو چالیس کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں ترقی کے نام پر عوام کو بیووف بنایا جا رہا ہے تعلیمی اداروں کے نام پر بغیر سرکاری کوڈ کے بلڈنگ بنا کر اپنے ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے اور آئندہ آنے والے عام انتخابات میں دھاندلی کی راہ ہموار کی جارہی ہے پی اینڈڈی نصیرآباد میں محکمہ لائیواسٹاک صحت اور محکمہ تعلیم میں تعمیر ہونے والی غیر قانونی بلڈنگ کا فوری نوٹس لیں اور کہاکہ نصیرآباد بلوچستان کا سب سے بڑا زرعی علاقہ ہے اس وقت لاکھوں ایکڑ زرعی گندم کی فصل تیار ہونے کے باوجود پٹ فیڈر کینال میں پانی بند کردیا گیا ہے اور کہاکہ نصیرآباد تمبو کی عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے جاگ چکی ہے آئندہ آنے والے عام انتخابات میں تبدیلی لاتے ہوئے عوامی خدمات سے سر شار نمائندوں کو منتخب کریں گے اور کہاکہ تحصیل تمبو نصیرآباد میں غریب عوام کی فلاح بہود کیلئے سماجی ادارہ بنایا جا رہا ہے ابتدائی طور پر دو ایمبولینس فراہم کی جائے گی ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں