سندھ نے ایک بار پھر بلوچستان کاپانی بندکردیا‘آبی بحران کے باعث نصیرآباد ڈویژن میں صورتحال سنگین ہوگئی

زمینداروں کواربوں روپے کے زرعی نقصان کاسامنا

جمعہ 24 فروری 2017 22:07

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) سندھ نے ایک بار پھر بلوچستان کاپانی بندکردیاآبی بحران کے باعث نصیرآباد ڈویژن میں صورتحال سنگین ہوگئی زمینداروں کواربوں روپے کے زرعی نقصان کاسامنا وزیراعلی بلوچستان کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی کاحکومت سندھ سے شدید احتجاج کہتے ہیں کہ سندھ نے فوری طورپربلوچستان کاپانی بحال نہ کیا تو زمینداروں کے ہمراہ گڈوبیراج کے مقام پر سندھ حکومت کے ناروا روئیے پر بھرپوراحتجاج کریں گے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے معدنیات وکانکنی حاجی میرمحمدخان لہڑی نیسندھ کی جانب سے بلوچستان کے حصہ آب کی بندش پر شدید غم وغصے اورتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی مسلسل ہٹ دھرمی کے باعث بلوچستان کے گرین بیلٹ نصیرآباد ڈویژن میں زرعی شعبہ تباہی سے دوچار ہے صوبہ سندھ آبی تقسیم کے فارمولے ارسا ایکارڈ1991 کی مسلسل خلاف ورزی کامرتکب ہورہا ہے دریائے سندھ سے گزشتہ 15ایام سے غیراعلامیہ اور غیرقانونی آبی بندش سے نصیرآباد ڈویثرن میں صورتحال سنگین ہوچکی ہے اور زمینداروں کو اربوں روپے کے زرعی نقصان کاسامناہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں اعلی سطحی اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے بلوچستان کے زرعی پانی کی کمی سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کاوعدہ کیاتھا جبکہ سیکرٹری سطح کے متعدداجلاسوں میں بھی سندھ آبپاشی حکام نے بلوچستان کے پوراحصہ آب کی فراہمی کا یقین دلایا تھا تاہم ان تمام تر وعدوں اور یقین دیہانیوں کے باوجود سندھ حکومت مسلسل ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کاپانی چوری کرکے ڈاون کینالزمیں اتاراجارہا ہے حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ سندھ بلوچستان کے مابین آبی تقسیم معاہدے کے مطابق سندھ نیربیع سیزن کے لئے ہرصورت 2500کیوسک پانی کی فراہمی کویقینی بناناہیلیکن سندھ حکومت دانستہ بلوچستان کے زرعی پانی کارخ سندھ کی بااثرشخصیات کی اراضیات کی جانب موڑ دیتی ہے اور فردواحد کو فائدہ پہنچانے کے لئے بلوچستان کے زمینداروں کااستحصال کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ خان زہری تک زمینداروں کے مسائل پہنچاتے ہوئے ان سے گزارش کریں گے کہ وہ اسسنگین صورتحال سے متعلق وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی سندھ سے بات کریں حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ بلوچستان کے زمینداروں کااستحصال کسی صورت قبول نہیں سندھ کی چوری اور سینہ زوری کی اس روایات کو ختم کرکے اپناحق کسی بھی صورت میں لیں گے اور اس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے بلوچستان کے حصہ آب کے شارٹ فال اور چوری کافوری تدارک کرتے ہوئے بلوچستان کاپانی فوری طور پر نہ کھولا گیا توگڈوبیراج کے مقام پر زمینداروں کے ہمراہ بھرپوراحتجاج کریں گے جس کی تمام ترذمہ داری حکومت سندھ پرعائدہوگی

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں