صوبے میں صاف شفاف مردم شماری کو یقینی بنانے کیلئے افغان مہاجرین کو اس عمل سے دوررکھا جائے ‘ان کو مردم شماری کا حصہ نا بنایا جائے تاکہ صوبے کی عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے

جمعیت علماء اسلام نصیرآباد کے رہنماء محمد اسحاق اکبرزئی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 25 فروری 2017 22:02

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام نصیرآباد کے رہنماء محمد اسحاق اکبرزئی نے کہاہے کہ صوبے میں صاف شفاف مردم شماری کو یقینی بنانے کیلئے افغان مہاجرین کو اس عمل سے دوررکھا جائے اوران کو مردم شماری کا حصہ نا بنایا جائے تاکہ صوبے کی عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے ‘براہوی زبان سے تعلق رکھنے والی اقوام کو چاہیے کہ وہ مردم شماری وخانہ شماری کی مہم میں بڑھ چڑھ کر شعورآگاہی پیداکریں اوراپنے اندراج کو یقینی بنائیں جوکہ ان کے وسیع ترمفادمیں ہے کیونکہ وفاقی حکومت مردم شماری کے لئے صوبوں کا فنڈزاوردیگرمراعات دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیامحمد اسحاق اکبرزئی نے کہاکہ 1998؁ کی مردم شماری میں پشتون قوم پرست پارٹی کے بائیکاٹ کانقصان انیس سالوں سے صوبے کی عوام بھگت رہی ہے اس لئے اس مرتبہ 15مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کا خیرمقدم کرتے ہیں اورمادری زبان کے خانے میں اپنی حقیقی مادری زبان پر نشان لگائیں تاکہ اس زبان سے تعلق رکھنے والے باشندوں کی صحیح معنوں میں تعدادمعلوم ہوسکے انہوںنے کہکہ براہوی زبان سے تعلق رکھنے والے اقوام کی صوبے میں اکثریت ہے اگراب بھی براہوی اقوام اپنی شناخت کو ظاہرنہ کیا تو انہیں مستقبل میں شدیدخطرات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں