ڈیرہ اللہ یار ،موسم سرما کی پہلی بارش ،سردی کی شدت میں اضافہ ،بجلی ،گیس غائب معمولات زندگی متاثر ہوگئی

جمعہ 11 دسمبر 2020 16:43

ڈیرہ اللہ یار ،موسم سرما کی پہلی بارش ،سردی کی شدت میں اضافہ ،بجلی ،گیس غائب معمولات زندگی متاثر ہوگئی
ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2020ء) ڈیرہ اللہ یار میں موسم سرما کی پہلی بارش سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا بجلی اور گیس غائب معمولات زندگی متاثر ہوگئی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار اور مضافاتی علاقوں میں جمعہ کی شب سے شروع ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش جمعہ کی صبح تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی نکاسی آب کے نالے بپھر گئے جس کے باعث گلی محلے تالاب بن گئے اور شہریوں کی آمدورفت سخت متاثر ہوگئی بارش کی بوندیں گرتے ہی موسم نے تیزی سے انگڑائی لی اور سردی کی نئی لہر دوڑ گئی بارش اور سردی میں بجلی اور گیس غائب ہوگئے خواتین کو امور خانہ داری سمیت عام معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی لوگوں نے گرم ملبوسات نکال لیے اور ساتھ ہی گرم مشروبات اور کھانوں کی طرف بھی توجہ مبذول کر دی ڈیرہ اللہ یار میں موسم سرما کے دوران خالص دیسی گھی سے تیار بٴْسری کی روٹی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہر گھر میں بچے بوڑھے اور جوان بٴْسری کی روٹی نوش کرنے لگے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے تو موسم سرما کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے کیونکہ ڈیرہ اللہ یار کا شمار ایشیاء کے گرم ترین خطوں میں ہوتا ہے یہاں سال 8 ماہ گرم ترین ہوتے ہیں دو ماہ بہار کے باقی دو ماہ سردی کے ہوتے ہیں تاہم بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کی کمی سے سردی کا مزہ کٴْرکٴْرا ہوجاتا ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں