بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی زیر صدارت نوڈیرو ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ،بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والی دھمکی سمیت پارٹی کے مختلف معاملات اور پالیسیوں پر غور کیا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ،آصف علی زرداری کی ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے

جمعرات 3 اپریل 2014 23:17

نوڈیرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت نوڈیرو ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے ارکان نے شرکت کی۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والی دھمکی سمیت پارٹی کے مختلف معاملات اور پالیسیوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بانی پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کو جمہوریت اور ملک کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دی۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی کے موقع پر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دی اور بھٹو خاندان کے مرحومین کے لئے قرآن پاک کی تلاوت کی اور بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ پڑھی۔ آصف علی زرداری نے مزار پر پھول بھی نچھاور کئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

نوڈیرو‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں