بھٹو صاحب کیا میں مطمئن ہوجاؤ کہ آپ تحریک انصاف میں شامل ہوکر عمران خان کی تحریک میں جان ڈال رہے ہیں‘ شاہ محمود قریشی،رخصتی باقی ہے‘ رخصتی سے پہلے صلاح مشورہ اور اہم فیصلے و شرائط ضروری ہوتی ہیں تھوڑا صبر سے کام لیں، سردار ممتاز علی بھٹو

ہفتہ 13 ستمبر 2014 22:47

بھٹو صاحب کیا میں مطمئن ہوجاؤ کہ آپ تحریک انصاف میں شامل ہوکر عمران خان کی تحریک میں جان ڈال رہے ہیں‘ شاہ محمود قریشی،رخصتی باقی ہے‘ رخصتی سے پہلے صلاح مشورہ اور اہم فیصلے و شرائط ضروری ہوتی ہیں تھوڑا صبر سے کام لیں، سردار ممتاز علی بھٹو

نوڈیرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) بھٹو صاحب کیا میں مطمئن ہوجاؤ کہ آپ تحریک انصاف میں شامل ہوکر عمران خان کی تحریک میں جان ڈال رہے ہیں‘ شاہ محمود قریشی۔ قریشی صاحب ابھی تو منگنی ہوئی ہے رخصتی باقی ہے‘ رخصتی سے پہلے صلاح مشورہ اور اہم فیصلے و شرائط ضروری ہوتی ہیں تھوڑا صبر سے کام لیں۔ سردار ممتاز علی بھٹو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز میر پور بھٹو میں شاہ محمود قریشی اور سردار ممتاز علی بھٹو کے درمیان نئے سیاسی اتحاد کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ون ٹو ون ملاقات کے بعد رخصت ہونے سے قبل شاہ محمود قریشی نے ممتاز علی بھٹو سے پوچھا کہ بھٹو صاحب کیا اب میں مطمئن ہوجاؤں کہ آپ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اور کارکنوں کو خوشخبریں دے دوں جس پر ممتاز علی بھٹو نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی صرف منگنی کی رسم ہوئی ہے رخصتی ابھی باقی ہے اور رخصتی سے پہلے شرائط اور صلاح مشورہ ضروری ہوتا ہے لہذا وہ تھوڑا صبر سے کام لیں۔

نوڈیرو‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں