نوڈیرو،بلاول بھٹو کی بختاوراورآصفہ کے ہمراہ شہداء کے مزارات پر حاضری ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پیر 7 دسمبر 2015 22:26

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیگڑھی خدا بخش میں اپنی بہنوں کے ہمراہ شہداء کے مزارات پر حاضری دی،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہنوں بختاوربھٹوزرداری،آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید بینظیربھٹو،بیگم نصرت بھٹو و دیگر کے مزارات پر حاضری دی،پھولوں کی چادریں چاڑھیں اورفاتح خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلاول بھٹو کی آمد پر پی پی رہنما نثار محمد،مراد بھٹو،شاہد حسین مٹھانی،عبدالنبی لغاری نے پھول نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے تھے،مزار کو صبح 9بجے سے ہی عام لوگوں کے لئے بند کردیا گیا تھا اور گڑھی خدا بخش بھٹو کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اہلکارکھڑے کرکے2گھنٹے پہلے عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث عام لوگوں کو بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بلاول بھٹو مزار پر حاضری کے بعد سخت حفاظتی تحویل میں موہن جودڑو ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

نوڈیرو‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں