سندھ میں پیپلز پارٹی کے دور اقتدار نے عوام کا بیڑہ غرق کردیا ، نواب زادہ امیر بخش خان

پیر 13 جولائی 2015 13:33

نوڈیرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے سابق مشیر نواب زادہ امیر بخش خان نے گزشتہ روز نوڈیرو شہر اور بنگل ڈیرو یونین کونسل کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے جاری 7 سالہ دور اقتدار نے عوام کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور معیشت کی بے دردی سے لوٹ مار کرکے اسے تباہ وبرباد کردیا ہے۔

ان سات سالوں میں ترقی اور اصلاحات لانے کے بجائے پیپلز پارٹی کی حکومت نے ریکارڈ توڑ کرپسن اور انتہا درجے کی نااہلی کو زندگی کا معمول بنا دیا ہے جس کی وجہ سے سندھ تباہی کے کنارے پر پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

امیر بخش بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو ان کرتوتوں کی وجہ سے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کی عوام نے پیپلوں کو مسترد کرکے ان سے جان چھڑا لی ہے اور ان تینوں صوبوں میں پیپلز پارٹی کا نام ونشان مٹ چکا ہے مگر سندھ میں پیپلے صرف دھاندلی کے بل بوتے پر حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن اب تو چرایا ہوا مینڈیٹ بھی پیپلوں کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے کیوں کہ یہاں با کالے بیل کے مالکان بیدار ہوچکے ہیں جس کی ایک بڑے عرصے سے سخت ضرورت تھی اور بہت جلد ہی سندھ کو بھی پیپلوں سے نجات حاصل ہوگی اور سندھ کو سندھ کے ہمدرد اور سجن ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے

نوڈیرو‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں