تعلیمی بورڈ سکھر نے میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج جاری کردیئے

پیر 15 جولائی 2019 17:15

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء)تعلیمی بورڈ سکھر نے میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج جاری کردیئے۔ تعلیمی بورڈ سکھر کے میٹرک کے امتحانات میں طالبات نے میدان مارلیا۔

(جاری ہے)

پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کیں جن میں 776 نمبر لیکرخیرہور کی دعا ضمیر نے پہلی پوزیشن ،772 نمبر لے کر حرا اسکول سکھر کی دعا فاطمہ نے دوسری پوزیشن اور گورنمٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول خیرپور کی ساجدہ حسین نے 771 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اس سال نقل کے رجحان کو قابو کرنے کے اقدامات کے نتیجے میں تقریبا پچیس فیصد امیدوار فیل قرار ہائے سائنس گروپ میں 53315 طلبا و طالبات نے امتحان دیا جس میں سے 42656 امیدوار مختلف گریڈز میں کامیابی حاصل کرسکے جبک 10559 امیدوار فیل قرار پائے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں