نوشہرو فیروز،پڈعیدن ریلوے پولیس کا سکھر ایکسپریس پر چھاپہ،انڈین مضر صحت سپاریاں کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اتوار 28 جولائی 2019 20:35

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2019ء) پڈعیدن ریلوے پولیس نے انڈین مضرصحت سپاریاں کوئٹہ سے کراچی لے جانے کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گرفتار۔سکھر ایکسپریس سے ایک ملزم گرفتار ،ایک بورا،برامد،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے پولیس نے سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس سے دوران چیکنگ ایک مسافر کے سامان سے انڈین مضرصحت سپاریوں کا ایک بورا جس میں زیڈ 21سو اور پان پراگ سپایوں کے 50 پاکٹ برآمد کر کے ایک ملزم مولاداد پٹھان کو گرفتار کرلیا پڈعیدن ریلوے پولیس کے مطابق ملزم مولاداد پٹھان سکھر ایکسپریس میں سکھر سے کراچی لے جارہا تھا کہ دوران چیکنگ پڈعیدن ریلوے تھانہ کی چوکی محراب پور کے قریب پولیس نے پکڑ لیا تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ انڈین مضرصحت سپاریاں کوئٹہ سے کراچی لے جارہا تھا پڈعیدن ریلوے پولیس نے مقدمہ نمبر 18/2019قلم 169/273کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں