تبدیلی ملک میں خوار اور بدنام ہوچکی ہے، غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے،مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے،مولاناعبدالغفورحیدری

معیشت کا بیڑا غرق ہو چکا ہے بحران سے نکالنے کا واحد حل عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہے ،جس کے باعث ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، میدیا سے گفتگو

منگل 23 مارچ 2021 16:46

تبدیلی ملک میں خوار اور بدنام ہوچکی ہے، غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے،مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے،مولاناعبدالغفورحیدری
نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2021ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ تبدیلی ملک میں خوار اور بدنام ہوچکی ہے، غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے،مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے،ہر طرف سے یہی آواز آرہی ہے کہ ہمیں پرانا پاکستان واپس چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرو فیروز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ تبدیلی ملک میں خوار اور بدنام ہو چکی ہے جس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، مہنگائی آ سمان پر پہنچ چکی ہے جس کے باعث اب ہر طرف سے آ وازیں آ رہی ہے کہ ہمیں پرانا پاکستان واپس کرو انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم قائم ہے جو بھی اس سے پیچھے ہٹے گا اس کی سیاست دائو پر لگ جائے گی کیونکہ ظالم حکمران سے نجات حاصل کرنے کے لئے واحد راستہ پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے ،انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں پر سب متفق ہیں اور پیپلز پارٹی کی جانب لیے گئے ٹائم کے بعد مثبت جواب ملنے کا امکان ہے اور قیادت مسلسل رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث دوست ملک چین اور سعودی عرب ہم سے ناراض ہیںاور کوئی بھی ملک ہم سے تجارت کرنے سے پہلے سوچتا ہے جس کی وجہ سے معیشت کا بیڑا غرق ہو چکا ہے بحران سے نکالنے کا واحد حل عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہے ،جس کے باعث ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔اس موقع پرمولانا عبدالغفور حیدری نے مٹھیانی میں عبداللہ ملک کی جانب سے لگائے گئے مفت آ نکھوں کے کیمپ کا افتتاح کیااور گائوں اللہ رکھیو چانڈیو ،گاوں غوث بخش چانگ،میں جلسے سے خطاب بھی کیا،انکے ہمراہ مولانا عبد الرحمن ڈنگراج،اکرم علی پیر زادہاور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں