مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کو انسانی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری
بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا متنازعہ، یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش ہی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بدنامِ زمانہ آر ایس ایس کا وہ متعصبانہ نظریئہ کامیاب نہیں ہوگا، فاشسٹ مودی جس کا پیروکار ہے، جبکہ مسئلہ کشمیر صرف رائے شماری کے ذریعے ہی حل ہوگا، افغانستان میں بدلتے ہوئے حالات کے پیشِ نظر کشمیر تنازعے کو حل کرنا ضروری ہے، تاکہ یہ خطہ انارکی کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے سے محفوظ رہی: یوم استحصال پر بیان
بدھ 4 اگست 2021 23:54
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بدنامِ زمانہ آر ایس ایس کا وہ متعصبانہ نظریئہ کامیاب نہیں ہوگا، فاشسٹ مودی جس کا پیروکار ہے، جبکہ مسئلہ کشمیر صرف رائے شماری کے ذریعے ہی حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بدلتے ہوئے حالات کے پیشِ نظر کشمیر تنازعے کو حل کرنا ضروری ہے، تاکہ یہ خطہ انارکی کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے سے محفوظ رہے۔
انہوں نے مزید کہا عالمی برادری کو بھی اب جاگ جانا چاہیے اور حالات کے مطابق اقدامات اٹھانے چاہیے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہماری پارٹی نہ تو بھارتی بربریت پر خاموش رہے گی اور نہ ہی کشمیر کاز کے معاملے پر سلیکٹڈ وزیر اعظم کی مجرمانہ غفلت پر چٴْپ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں پیچھے ہٹنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ وعدہ جو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا، اسے میں پورا کرنے کا عزم رکھتا ہوں۔ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ، کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے عوام منتظر ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی پوری قیادت متحد ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے سلیکٹڈ حکومت اقتدار میں آئی ہے، ذاتی انا و مفادات نے حقیقی قومی مفاد پر فوقیت حاصل کرلی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور ان کے جمہوری و آئینی ادارے کشمیریوں کی جدوجہد کے پیچھے متحد کھڑے ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس کشمیری عوام کی وکالت کرتے رہیں گے، جو ہر روز بھارت کی قابض فوج کے ہاتھوں تشدد اور مظالم کا سامنا کرتے ہیں، اور ان کی آزادی کے بنیادی اور آفاقی حق کے لیے بھی لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اب دنیا کو بیدار ہونا چاہیے، اور میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، جب تک ایسے ہو نہیں جاتا۔متعلقہ عنوان :
نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نوشہرو فیروز، مون سون بارشوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں اجلاس
عازمین حج سال 2024 کے لئے تربیتی پروگرام 17 اپریل 2024 کو ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا،اعلامیہ ..
مہران ہائی وے پر پکاچانگ کے قریب المناک ٹریفک حادثہ ،تیز رفتار ٹرک نے میاں بیوی کو کچل دیا
محکمہ تعلیم کی ضلعی ریفارم اوور سائیٹ کمیٹی کےاجلاس کا انعقاد
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) نے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ضلع کونسل،میونسپل ..
نوشہرو فیروز،ہولی منانے والے نوجوانوں اور ہوٹل کے گارڈز میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی
یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہُ کے انتظامات کے سلسلے بارے اجلاس
نوشہرو فیروز پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2خواتین سمیت 4افراد گرفتار اور منشیات برآمد
پورے ملک کی طرح ضلع نوشہروفیروز میں پاکستان کا84 واں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
بھریاسٹی قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سوار عورت ٹریلر کی زد میں آکر جاں بحق،دو بچوں سمیت 3افراد زخمی
25سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی
نوشہرو فیروز،ناجائزہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس
نوشہرو فیروز سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ