نوشہرو فیروز‘ سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2افراد قتل

جمعرات 12 جولائی 2018 12:20

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) نوشہروز فیروز میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوشہرو فیروز میں دریا خان مری کے قریب سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول لڑکے کے اغوا کی اطلاع پر پولیس نے گوٹھ بیرکی میں چھاپہ مارا، جہاں سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے دونوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا۔واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے یوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں