محراب پور سلنڈر دھماکا،ماں باپ، 3 بچے زخمی

جمعرات 2 جنوری 2020 14:57

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2020ء) نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 3 بچے اور والدین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سلنڈر دھماکے کے فوری بعد زخمی مجاہدکھمبوہ نامی شخص اس کی بیوی اور تین بچے 5سالہ مناہل، 3 سالہ ماہ نور اور دو سال کے بیٹے شاہ زل کو حیدرآباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پہلے محراب پور کے ہسپتال منتقل کیا جہاں برن یونٹ نہ ہونے پر انہیں حیدر آباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں