سندھ حکومت نے پانی قلت کے باعث روہڑی کینال کی کمانڈ ایریا میں دھان (چاول) کی فصل کی کاشت پر مکمل پابندی عائد کردی ،ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز

جمعرات 26 مئی 2022 15:57

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) سندھ حکومت نے نہری پانی کی قلت کے باعث روہڑی کینال کی کمانڈ ایریا میں دھان (چاول) کی فصل کی کاشت پر مکمل پابندی عائد کردی ،خلاف ورزی کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کی جاۓ گی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد تاشفین عالم نےدھان (چاول) کی فصل کی کاشت پر پابندی پر عملد رآمد سے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتےہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روینیو بورڈ حیدرآباد نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سکھر بیراج سے نکلنے والی روہڑی کینال، نارا کینال اور خیرپور ایسٹ و ویسٹ فیڈرس پر چاول کی فصل کی کاشت پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ اس لئے محکمہ آبپاشی، محکمہ زراعت کے افسران مل کرضلع میں دھان کی نرسری لگانے والے کاشتکاروں کی فہرست تیار کریں اور انہیں اس پابند ی سے آگاہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع میں دھان کی کاشت پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کاشتکاروں کی نرسریاں تلف کی جائیں تاکہ وہ دھان کی فصل کاشت ہی نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کامیٹیان تشکیل دی جائیں جس میں محکمہ روینیو، محکمہ آبپاشی، محکمہ زراعت، سندھ آبادگار بورڈ کے ممبران کو شامل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ دھان کی نرسریاں تلف کرنے کے لئے زرعی ادویات کا بندو بست کریں اور جہاں ممکن ہو سکے وہاں ٹریکٹر کے ذریعے نرسریوں کو تلف کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرمحکمہ زراعت غلام فاروق وسطڑو، محکمہ آبپاشی کے اے ای این نصر ت ڈویزن سائین بخش زرداری، اے ای این مورو سب ڈویزن محمد سلیمان، اے ایکسین روہڑی ڈویزن کنڈیارو ایاز علی مخدوم اور دیگر متعلق افسران موجود تھے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں