نوشہروفیروزمیں پیپلز پارٹی اور گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس امیدواروں کو ووٹر کے تلخ سوالات کا سامنا

سابق وفاقی وزیر، امیدوار ووٹرز اور دیہایتوں کی منتیں کرتے رہے

پیر 2 جولائی 2018 22:52

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) نوشہروفیروزمیں پاکستان پیپلز پارٹی اور گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس امیدواروں کو ووٹر کے تلخ جملوں، سوالات کا سامنا،پی پی پی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 211پرامیدوارسید ابرار علی شاہ اورپی ایس 33پرامیدوار سید سرفرازحسین شاہ اور گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس کے پی ایس34پر امیدوار عبدالستار راجپرکیلئے سابق وفاقی وزیر ووٹر،دیہایتوں کی منتیں کرتے رہے،پی پی پی امیدواروں کو گا?ں سانون سہتوپہنچنے پرمقامی ووٹر اوردیہایتوں نے پے در پے سوالات کرکے حواس باختہ کردیا،امیدوار نے سوال کیا کہ پانچ سال بعد ہماری کیسے یاد آگی،پہلے کیوں نہیں آئے، اب کیوں آئے ہو، گا?ں کیلئے منظور دکھائے گئے پانچ کروڑ کہاں گئے کسے دیئے،تلخ ماحول کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا تلخی میں نرمی آنے بعدسیدابرار علی شاہ اور سید سرفراز حسین شاہ نے ووٹرز سے کہا کہ ہم نے ترقیاتی اسکیمیں یہاں منظور کروائی ہیں اگر وہ نامکمل ہیں تو انتخابات کے بعد انہیں مکمل کروایا جائے گاآپ اس بار ووٹ دیکر ہمیں کامیاب کریں اب آئندہ غلطی نہیں ہوگی اور ہم آپ کی خوشی،غمی میں آپ کیساتھ ہونگے،گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس کے پی ایس 34پر امیدوار عبدالستار راجپرکو محراب پور، بھریا روڑ،گا?ں افضل آرائیں میں عوام کے تلخ سوالوں کا سامنا کرنا پڑا،دس سالہ پی پی پی دور میں سندھ اسمبلی کے ممبر کے طور پر ان کا اس حلقہ میں تعصبانہ رویہ اور پی پی پی چھوڑکر جی ڈی اے میں شمولیت پر انہیں تلخ جملوں کا سامنا کرنا پرا ،گا?ں افضل آرائیں،بھریا روڑ کے مکینوں نے ان کے کردار،کرپشن پر سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی سے تحفظات کا اظہار کیا،دوسری طرف ضلع بھر میں سوشل میڈیا پرایک دوسرے سے رابطے میں نوجوان سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لینے کیلئے سوالات تیا رکررہے ہیں،تاہم ضلع میں پی پی پی اور گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس امیدواروں کو ووٹر کی جانب سے سخت ردعمل،سوالات کی صورتحال میں ممتازسماجی رہنما حلقہ پی ایس 34پرآزاد امید وار حاجی غوث بخش چانگ کا عوام خوشی دلی سے خیرمقدم کررہی ہے ،انہیں حلقے کے تین بڑوں شہروںمحراب پور ،ہالانی اورلاکھاروڑمیں برتری حاصل ہے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں