نوشہرو فیروز،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم علی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

جمعرات 22 نومبر 2018 18:27

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم علی کی زیر صدارت 10سے 13 دسمبر2018تک چار روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفیس کے کمیٹی ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے قوم کے بچے ہمارے بچے ہیں پولیو کا وائرس ایک بچے سے دوسرے بچے تک پہنچ سکتا ہے جس سے زندگی معذوری ہوسکتی ہے اس لئے تمام محکموں کے افسران اس کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام پولیو ٹیموں کو مکمل تربیت فراہم کی جائے مائکرو پلان از سر نو ترتیب دیا جائے اور خاص طور پرہائی رسک موبائل آبادی کے بچوں کو قطرے پلانے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔

(جاری ہے)

تمام یونین کونسلوں میں ایسے میڈیکل افسران کو مقرر کیا جائے جوکہ متعلقہ ہیلتھ فیسلٹی کے انچارج ہوں۔

ٹرانزٹ پوائنٹ پر کم از کم ایک سرکاری ملازم کو مقرر کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر پولیو کے قطروں کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کے کورس کو مکمل کرنے کے لئے ای پی آئی کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جائیں۔ ای پی آئی کو فوکل پرسن ڈاکٹر اللہ ورایو میمن نے اجلاس کوای پی آئی کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ خسرہ کی ویکسین تمام بچوں کو فراہم کی جائے اتنی تعداد میں خسرہ کی ویکسین نہ لگنے کے باعث خسرہ کے آوٹ بریک ہورہے ہیں ۔

اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے انسداد پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ساجن داس نے بتایا کہ ضلع کے پانچ سال سے کم عمر 3لاکھ 07ہزار455 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کے لئے 723 موبائل،67فکس ، 40ٹرانزٹ پوائنٹ سمیت کل830ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے افسران غلام علی سولنگی،ڈاکٹر پریل، ڈکٹر لبنی علی،فوکل پرسن ہائی رسک موبائل پاپولیشن شہناز رانجھانی،زندگی محفوظ پروگرام کے انچارج ڈاکٹر یعقوب زرداری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راھوجو ،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں،ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی امداد لغاری،پولیو مہم کے تعلقہ سپروائزرز،یوسی میڈیکل افسران، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں