ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن (ر) طارق ولایت کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹر میں وومین ڈے کے حوالے سے سیمینارکا انعقاد کیا گیا

جمعہ 8 مارچ 2019 21:22

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) آئی جی پی سندہ ڈاکٹر سید کلیم امام ، ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد مظھر نواز شیخ کی ہدایات پر، ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن (ر) طارق ولایت کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹر نوشھروفیروز میں وومین ڈے کے حوالے سے سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نوشہروفیروز طارق ولایت کی ہدایات پہ وومین کمپلین سیل کی انچارج میڈم ممتاز بیگم چنڑ نے مختلف ہسپتالز میں جاکر، عورتوں کے عیادت کی اور انہوں کو گلدستے بھی پیش کیے۔

اس سلسلہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی طارق ولایت نے کہا کہ، دنیا میں عورتوں نے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیے ہیں۔ اور زندگی کے ہر شعبے میں ہماری خواتین سب سے آگے ہی ایس ایس پی طارق ولایت نے پولیس خواتین کو مخاطب ہو کر کہا کہ، آپ ان تمام خواتین کی آواز بنیں جنہوں کے آواز کو دبایا جا رہا ھے۔

(جاری ہے)

آپ نے ہمتھ رکھنی ہے اور دنیا کو بتانا ھے کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ، ہمارے معاشرے کی عورتیں مردوں سے کم نہیں۔ ہیلتھ، ایجوکیشن، ڈاکٹر، وکالت اور پولیس ڈپارٹمینٹ سمیت ہر جگھ پہ مردوں کے شان بشانہ کام کرتی ہیں۔ خواتین کا تحفظ ہماری ذمیواری اور فرض ھے وومین کمپلین سیل انچارج میڈم ممتاز بیگم چنڑ، سب انسپیکٹر میڈم فوزیہ کوندھر، حنا اتیرو، اور سمیرا قریشی نے وومین ڈے کی مناسبت سے اپنی تقاریر میں کہا کہ عورتوں کو اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے ذیادہ سے ذیادہ تعلیم حاصل کرنی چاھیے۔

ہم عورتیں ہر شعبہ میں سب سے آگے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم شکر گذار ہیں آئی جی پی سندہ جناب کلیم امام صاحب، ڈی آئی جی پی شہید بینظیرآباد مظھر نواز شیخ ، اور ایس ایس پی نوشھروفیروز طارق ولایت کے جنہوں نے وومین ڈے پر ہمارے لئے اتنا پروقار سیمینار رکھا۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی صاحب نے، وومین ڈے کی مناسبت اور حوصلہ افزائی کیلئے لیڈیز پولیس آفسران اور لیڈیز پولیس کانسٹیبلز میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش نقدی انعامات تقسیم کیے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں