نوشہرو فیروز،زیادتی کے بعد قتل ہونے والے طالب علم کامران چانڈیو میں بہنوئی گرفتار

منگل 26 مارچ 2019 22:48

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) اڈھائی ماہ قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والے طالب علم کامران چانڈیو میں بہنوئی گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اڈھائی ماہ قبل ابڑان میں ایک بارہ سالہ نوعمر کامران چانڈیو کی لاش گنے کے کھیت سے برآمد ہوئی تھی جس کی پوسٹ مارٹم میں مقتول کامران چانڈیو سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ڈی ایس پی پولیس محمدایوب درس نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک مشکل اندھا قتل کیس تھا جس پر پولیس نے تفتیش کا داِئرہ بڑھاتے ہوئے پچاس کے لگ بھگ مشتبہ افراد کے سیمپل کروائے جن میں سے مقتول کے بہنوئی عبدالجبار کا بھی سیمپل کروایا گیا جو پازیٹو آیا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقتول کے بہنوئی عبدالجبار کو گرفتار کر کے ملزم کا مقامی عدالت سے چار روزہ ریمانڈ لے لیا ہے پولیس جلد تفتیش کرکے قتل کے محرکات سامنے لائے گی کہ ملزم نے کیوں ناحق بیدردی سے قتل کیا پولیس کی اس کاروائی اور تفتیش پر ایس ایس پی نوشہروفیروز نے پولیس پارٹی کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

#

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں