۵نوشہرو فیروز، کرنٹ لگنے سے معذور نوجوان نے سابق سیپکو چیف سمیت سات سیپکو افسران کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

ب*نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) 11 ہزار وولٹیج کا کرنٹ لگ کر معذور ہونے والے نوجوان نے سابق سیپکو چیف سمیت سات سیپکو افسران کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھریا روڈ اسٹیشن کے رہائشی نوجوان وقاراحمد راجپوت نے سابق سیپکو چیف فرمان شاہ ایس ای دادو فرزندعلی شاہ انجینئر نثارعلی گاڈھی سمیت سات سیپکو کے ملازمین کو مقدمہ میں نامزد کیا ہے وقار احمد راجپوت 18 اپریل 2015 کو بھریا روڈ میں بجلی کے 11 ہزار وولٹ کے تار گرنے سے زخمی ہوگیا تھا جس سے نوجوان وقار کے دونوں بازو کٹ گئے تھے جس کی وجہ سے نوجوان ہاتھوں سے محروم ہوکر معذور ہوگیا تھا جس پر سیپکو کی جانب سے نوجوان کے ورثاء کے ساتھ نوجوان کے علاج معالجہ کے لیے کوئی تعاون نہیں کیا گیا تھا نوجوان کی جانب سے یہ مقدمہ سندھ ہائی کورٹ سکھر کے حکم پر درج کیا گیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں