ملک کی دولت پر سیر سپاٹے اورعیاشی کرنیوالوں کے خلاف حکومت نے وائٹ پیپر شو کردیا ،محمد ثروت اعجاز قادری

غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے اب کیا حکومت کی بجائے آئی ایم ایف سے ڈیمانڈ کریں ،ملک کے عوام ملک کی دولت لوٹنے والوں کا سخت احتساب چاہتے ہیں مگر اس کو سیاسی اسکورنگ کیلئے استعمال نہ کیا جائے ،ملک کے خزانے سے لوٹی گئی ایک پائی بھی حکومت وصول کرنے میں ناکام ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بدھ 10 جولائی 2019 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی دولت پر سیر سپاٹے اورعیاشی کرنیوالوں کے خلاف حکومت نے وائٹ پیپر شو کردیا ،غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے اب کیا حکومت کی بجائے آئی ایم ایف سے ڈیمانڈ کریں ،ملک کے عوام ملک کی دولت لوٹنے والوں کا سخت احتساب چاہتے ہیں مگر اس کو سیاسی اسکورنگ کیلئے استعمال نہ کیا جائے ،ملک کے خزانے سے لوٹی گئی ایک پائی بھی حکومت وصول کرنے میں ناکام ہے ،لٹیروں سے قومی دولت کا وصول نہ ہونا اور عوام کو ریلیف نہ ملنا تشویشناک عمل ہے ،ملک کی معیشت کو پرانے طریقے سے نہ سہی جدید طریقہ کار سے چلایا جائے ،عوام ،تاجروں ،صنعتکاروں کے پیٹ پر پائوں رکھ کر معیشت کو مستحکم نہیں کیا جاسکتا ، کس سیاسی لیڈر کی پاکستان اور بیرون ملک میں جائیداد اور منی لانڈرنگ دولت ہے حکومت عوام پر عیاں کرئے،قانون سب کیلئے برابر ہے کا دعوی کرنے سے کام نہیں چلے گا قانون کی گرفت میں جو بھی کرپٹ ہے وہ کسی بھی صف میں ہو لانا ہوگا ،جھوٹے وعدے اور دعوئوں سے جمہوری قدروں کو نقصان پہنچتا ہے ،ملک کی معیشت کو کھوکھلا غریب عوام نے نہیں بلکہ اقتدار کے مزے لینے اور سرمایہ دارانہ نظام نے کیا ہے ،معیشت کے عدم استحکام کی سزا غریبوں کو کیوں دی جارہی ہے ،کسی کو بھی ٹیکس ادائیگی سے انکار نہیں ہے لیکن محصولات کی شرح منصفانہ اور حقیقت پسندانہ بنائی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مہنگائی پر مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کو خود کشی پر مجبور کیا ہوا ہے تو دوسری طرف ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب کو علاج ومعالجے سے بھی دور کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ریاست کو معاشی واقتصادی اور دفاعی طور پر مضبوط ومستحکم بنانا اولین ذمہ داری ہے ،ملک کے پسے عوام ،تاجروں اور صنعتکاروں کو بھی ریلیف فراہم کرنا حکومت کا اخلاقی وجمہوری فرض ہے۔

#

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں