نوشہروفیروز اور گردونواح میںطوفانی بارشیں ، بجلی اور مواسلات کا نظام درہم برہم

پیر 29 جولائی 2019 19:07

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2019ء) نوشہروفیروز اور گردونواح میں گزشتہ رات سے موسلادھار طوفانی بارش کا سلسلہ جاری بجلی اور مواسلات کا نظام درہم برہم، نشیبی علاقے زیرآب،دوکانوں مکانوں میں روڈ کا پانی داخل لوگوں کو مشکلات کا سامنا،100ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز اور گردونواح کے علاقوں کنڈیارو، بھریاروڈ، تھاروشاہ، محراب پور، مورو، دریاخان مری، سمیت اتوار کی رات سے شروع ہونے والی طوفانی بارش نے تباہی مچادی موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے بجلی اور مواسلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ اندرون شہر روڈ راستوں کا پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مختلف علاقوں کی بجلی گزشتہ رات سے بند ہونے سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے گئی روز سے جاری شدید گرمی کے بعد مسلسل بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا مگر طوفان بارشوں کے بعد لوگوں نے بارش بند ہو نے کی دعائیں مانگنا شروع کردی محکمہ موسمیات کے مطابق پڈعیدن اور گردونواح میں گزشتہ رات سے جاری بارش 100ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جس نے علاقہ میں تباہی مچادی ہے ۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں