نوشہروفیروز،قومی شاہراہ پر ڈرائیوروں کو بارش میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت

بدھ 31 جولائی 2019 21:36

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2019ء) موٹروے پولیس کنڈیارو کی جانب سے ڈرائیوروں کو بارش میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔روڈ پر سفر کرنے والوں کی مدد حفاظت اور ان کا سفر آسان بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی. ڈرائیورز کو چاہیے کہ بارش کے دوران گاڈی احتیاط اور کم رفتار سے چلائیں کیونکہ روڈ پر پھسلن ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پورے ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں موٹروے پولیس کے آئی جی اے ڈی خواجہ ایڈیشنل آئی جی خالد محمود ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی کی جانب سے دی جانے والی خاص ہدایات ہیں موٹروے پولیس کے افسران کو کہ وہ روڈ پر سفر کرنے والوں کی رہنمائی اور مدد کریں تا کہ روڈ پر بارش کے باعث حادثات نہ ہوں. موٹروے پولیس کنڈیارو نے سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی زیر نگرانی ڈی ایس پی راشد علی شاہ ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو اور دیگر آفیسرز کے ساتھ مل کر نیشنل ہائی وے پر چوبیس گھنٹوں روڈ پر سفر کرنے والوں کی رہنمائی کر رہے ہیں جس میں ڈرائیوروں کو بارش کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے اس کے علاوہ بارش کے باعث روڈ پر ہونے والے حادثات سے کیسے بچا جا سکے کے بارے میں بریفنگ دی جا رہی ہی. موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی کی جانب سے دی جانے والی خاص ہدایت کے تحت نیشنل ہائی وے پر بارش کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ڈرائیورز کو جگہ جگہ پر بریفنگ دی جا رہی ہے اور ان کو ہمارے افسران بتا رہے ہیں کہ بارش کے دوران گاڈی کی سپیڈ کم سے کم رکھیں اگر زیادہ بارش ہو تو سفر سے گریز کریں گاڈی کی چھتوں پر سواری نہ بٹھائیں اس کے علاوہ غلط اوور ٹیک اوور لوڈنگ نہ کریں دوسری گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی قسم کی مدد حاصل کرنے کے لئے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ایک س تیس 130 یا ہمسفر ایپ پر رابطہ کریں موٹروے پولیس کے افسران بروقت مدد کے لئے پہنچ جائیں گی.

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں