نوشہرو فیروز،پڈعیدن پولیس کی کارروائی نوسر باز گروہ کے تین ارکان گرفتار نقدی اور اے ٹی ایم کارڈز اور کار برآمد

جمعہ 2 اگست 2019 23:03

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2019ء) پڈعیدن پولیس نیکارروائی کرکے ای ٹی ایم کارڈزدھوکے سے تبدیل کرکے پیسے نکالنے والی3اہم ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔ملزمان کے قبضے سی25عدد مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز،40000 ہزار نقدی اور ایک مہران کار برآمدکرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پڈعیدن رانا جمشید راجپوت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پڈعیدن پولیس نے خفیہ اطلاع پر جلالجی روڈ پر دوران چیکنگ ایک مشکوک کار کو روکا تلاشی اور تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ضلع کے مختلف شہروں کنڈیارو، بھریاسٹی، بھریاروڈ، نوشہروفیروز، مورو، اور ٹھاروشاہ سمیت مختلف اضلاع اور بلوچستان سے اے ٹی ایم کارڈز فراڈ کے ذریعے تبدیل کرکے پیسے نکالنے والے بین الصوبائی گروہ کے 3 اہم اور مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار نوسرباز ملزمان کے قبضے سے 25 عدد مختلف بینکوں کے اے ٹی ایمکارڈز، اے ٹی ایم سے نکالے گئی40000 کیش اور ایک مہران کار برآمد کرلی ہے۔ گرفتار ملزمان میں سید آفتاب شاہ جس کے خلاف حب سٹی تھانہ(لسبیلہ) میںکے فراڈ و چوری کے 2مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم ہے۔ گرفتار ملزم معشوق کھوسو ٹنڈو آدم تھانہ کے ایک مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں پڈعیدن تھانہ میںاے ٹی ایم کارڈ فراڈ کے ذریعے تبدیل کرکے ان سے پیسے چوری کرنے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ملزمان معشوق ولد غلام حسین کھوسو،سید آفتاب ولد اللہ ڈنو شاہ،شاہد علی ولد محمد عرس سیال کے خلاف مقدمہ 116/2019،دفعات420-380-34 PPC درج کرلیا گیاہے۔ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن(ر)طارق ولایت نے اس بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او پڈعیدن اور پولیس پارٹی کیلئے شاباش اور مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں