نوشہروفیروز ،کمشنر سید محسن علی شاہ کا نوشہروفیروز میں اسکول اور اسپتال کا اچانک دورہ

جمعرات 5 ستمبر 2019 20:38

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) کمشنر شہید بینظیر آباد سید محسن علی شاہ نے آج ضلع نوشہروفیروز کے شہر محبت دیرو جتوئی کی بنیادی صحت مرکز اور گورنمنٹ پرائمری،سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن (ر) بلال شاہد را ، ایکسین ایجوکیشن ورکس آفتاب احمد میمن، ڈسٹرکٹ مینجر پی پی ایچ آئی امداد لغاری، اسسٹنٹ کمشنر کنڈیارو، ڈاکٹر ہیرا نند اور دیگر متعلقہ افسران موجود ہے۔

کمشنر شہید بے نظیر آباد نے اسپتال میں ملنے والے سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے او پی ڈی ، ای پی آئی،ڈسپنسری،لیبارٹری اور دیگر محکموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینجر پی پی ایچ آئی نے بتایا کہ مرکز صحت میں ایک ڈاکٹر مقرر ہے اور اسپتال میں ضرور ی ادویات دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کمشنر سید محسن علی شاہ نے گورنمنٹ کیمپس اسکول محبت دیرو جتوئی کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ قربان علی سہتو نے بتایا کہ اسکول میں بجلی موجود نہیں جس کی وجہ سے سولر پلیٹوں پر پنکھے چلائے جارہے ہیں ،فرنیچر کی کمی ہے اور اسکول کی عمارت بھی کافی پرانی ہے جس کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس موقع پر کمشنر شہید بینظیر آباد نے مختلف کلاسوں میں جا کر بچوں سے سوال جواب کئے اور کلاس رومز کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں