نوشہروفیروز ،ریلوے پولیس کی کارروائی کاٹن فیکڑی سے ریلوے پٹریاں برآمد،ایک ملزم گرفتار

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:38

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) ریلوے پولیس کی بڑی کاروائی ۔ ریلوے SHO کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سیٹھارجہ میں کاٹن فیکڑی پر چھاپہ ۔ کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے پٹڑیاں برآمد ۔ فیکڑی مالک فرار ایک ملزم گرفتار ۔ کروڑوں روپے کی پٹڑیوں کو پنجاب کے سودا گر کو فروخت کی جارہی تھی ۔ خفیہ اطلاع پر SHO ریلوے پولیس محمد یونس تنولی نے بھاری نفری کے ساتھ SSP ریلوے سکھر نیاز احمد کی سربراہی میں پڈعیدن ریلوے پولیس اسٹیشن کی حدود سیٹھارجا کاٹن فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارکر کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے پٹڑیاں برآمد کرلی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ کاٹن فیکڑی مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

پڈعیدن ریلوے پولیس نے تمام۔پٹڑیاں تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

رابطہ کرنے پر SHO ریلوے پڈعیدن یونس تنولی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی اور جب فیکڑی پر چھاپہ مارا تو کروڑوں روپے کی ریلوے پٹڑیاں برآمد ہوئی ایس ایچ او نے مزید بتاکہ فیکری مالک پنجاب کے اسکریپ سودا گروں کو فیکڑی کا اسکریب فروخت کرنے کی آڑ میں ریلوے کی کروڑوں روپے کی ریلوے ٹریک فروخت کی جارہی تھی ۔انہوں نے مزید کہاکہ فیکری مالک کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائے جارہے ہیں ۔ دریں اثنا ssp ریلوے سمیت ریلوے کے اعلی افسران نے پڈعیدن ریلوے پولیس ٹیم کو کامیاب کاروائی پر مبارکباد پیش کی

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں