مسائل کے حل میں وکلا کا بڑا اہم کردار رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز

جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:42

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد را نے ضلعی بار ایسوسی ایشن نوشہروفیروز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر صدر ضلعی بار ایسو سی ایشن عبدالرحیم عباسی نے ڈپٹی کمشنر کو سندھی ثقافتی تحائف اجرک اور ٹوپی پیش کئے۔ اس موقع پر صدر بار نے ڈپٹی کمشنر کو بار کے مسائل سے آگاہی فراہم کی اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن بلال شاہد را نے کہا کہ وکلا برابری کا تعاون ہر موقع پر مسئلہ پر رہا ہے ۔ مسائل کے حل میں وکلا کا بڑا اہم کردار ہے۔مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ بار نے ہمیشہ اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ سے جو بھی تعاون ممکن ہو سکا وہ ضلعی بار کے ساتھ کرے گی۔ اس کے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی لائبریری کا دورہ کیا اور وہا ں پر موجود کتب اور فرنیچر کے متعلق معلومات حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں