s رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اتوار 16 فروری 2020 19:15

iنوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نما ز جنا زہ میں سیاسی وسماجی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز قتل ہو نے والی شہنا ز انصاری کی نما ز جنا زہ مدرسہ ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر ادا کی گئی، نمازجنازہ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ضیاء الحسن لنجار سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی ممتاز چانڈیو عاجز دامرا، سیکرٹری اطلاعات فیروز جمالی، ضلع صدر پی پی نواب شاہ اکبر جمالی اور ڈی سی نوشہرو فیروز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی تعزیت کے لئے مقتولہ کے گھر پہنچیں، شہناز انصاری کو گزشتہ روز دریا خان مری کے قریب گاوں چاناری میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں