نوشہروفیروز ،مقتول صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ پانچ افراد پر درج،ایک ملزم گرفتار

جمعرات 20 فروری 2020 00:00

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) محراب پور کے صحافی مقتول عزیزمیمن کے قتل کا مقدمہ 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا مقدمہ عزیز میمن کے بھائی کی مدعیت میں محراب پور تھانے پر درج کیا گیا ایف آئی آرنمبر 22 دفعات 107 پی ppc۔ پی سی 302 ۔

(جاری ہے)

364 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا چار روز قبل نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر عزیز میمن کو گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا گیا تھا اور لاش گودو نہر سے ملی تھی صحافی عزیز میمن کے قتل پر سندھ سمیت ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئے تھے گزشتہ روز سندھ بھر کے صحافیوں نے محراب پور تھانے کے سامنے چار گھنٹے دھرنا دیا تھا اور شہید صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے صحافی سے تین روز مہلت مانگی تھی جس پر آج محراب پور پولیس نے شہید صحافی عزیز کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی حفیظ میمن کی مدعیت میں پانچ افراد کے خلاف داخل کر کیا ہے جس میں سے ایک نامزد ملزم گرفتار ہے جبکہ چار نامعلوم افراد شامل ہیں

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں