نوشہروفیروز،نوشہروفیروز میں 29 تاریخ کو صوبائی وزیر اور مشیر کھلی کچہری منعقد کریں گے

منگل 25 فروری 2020 20:55

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) وزیر اعلی سندھ کی خاص ہدایات پر صوبائی وزیر نواب محمد تیمور ٹالپوراور وزیر اعلی سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضی وہاب صدیقی 29 فروری 2020 کو دوپہر 2 بجی سٹی گرانڈ کنڈیارو میں کھلی کچہری منعقد کرکے عوام کے مسائل معلوم کرکے موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن رٹائرڈ بلال شاہد را نے ضلع کی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شریک ہوکر اپنے مسائل بیان کریں تاکہ ان کے جائز مسائل بروقت حل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں