سندھ میں کرونا سے مزید 23 مریض جاں بحق، 2262 نئے کیسز سامنے آگئے

جاں بحق افراد کی تعداد 816 ہوگئی ،اس وقت 26315 مریض زیر علاج ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بیان

ہفتہ 13 جون 2020 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2020ء) سندھ میں کرونا سے مزید 23 مریض جاں بحق جبکہ 2262 نئے کیسز سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10081 ٹیسٹ کئے گئے، 10081 کے نتیجے میں 2262 نئے کیسز ظاہر ہوئے، اب تک 287135 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، جس میں 51518 کیسز آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 مریض انتقال کرگئے ، انتقال کرنے والوں کی تعداد 816 ہوگئی ہے،اس وقت 26315 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج میں 24525 گھروں میں، 92 قرنطینہ مراکز میں اور1698 مختلف اسپتالوں میں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ 539 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 69 مریضوں کو وینٹیلیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آج 1274 مریض صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 24387 ہوگئی ہے،آج کراچی میں 1517 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، شرقی 530، جنوبی، 412، سینٹرل180، غربی170، کورنگی 109اورملیر 116 کیسز رپورٹ ہوئے،لاڑکانہ 106، حیدرآباد 86، سکھر 55 اور گھوٹکی 52 کیسز رپورٹ ہوئے، خیرپور 30، میرپورخاص 28 اور شکارپور 23 کیسز ظاہر ہوئے، جامشورو 12 جبکہ بدین، نوشہروفیروز اور سانگھڑ8-8 کیسز رپورٹ ہوئے، ٹنڈومحمد خان 7 ،دادو5، شہید بینظیرآباد اور سجاول 3-3 کیسز ظاہر ہوئے، جیکب آباد اور قمبر 2-2 جبکہ کشمور ، ٹنڈوالہیار اور ٹھٹہ 1-1 شامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں کورونا بڑھ رہا ہے ، عوام سے اپیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، وزیراعلیٰت اپنی جان اور دوسری کی جانوں کی حفاظت کریں، #

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں