نوشہرو فیروز،پڈعیدن کے نواحی کا رہائشی فوجی جوان وانا میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید، تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ، آبائی گائوں میں کردی گئی

اتوار 30 مئی 2021 16:05

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) پڈعیدن کے نواحی گائوں ڈگیجا کا رہائشی فوجی جوان وانا میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہیدہوگیا فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین آبائی گائوں میں کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پڈعیدن کے نواحی گائوں ڈگیجا کا رہائشی فوجی نوجوان 27سالہ کامران منگی ولد سکندر علی منگی آ ٹھ روز قبل وانا میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے شدید زخمی ہو گیا تھا جو وہاں پر زیرعلاج تھا کہ گزشتہ روززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا فوجی جوان کامران منگی کی میت ایمبولینس کے ذریعہ انکے آ بائی گائوں ڈگیجا میں لائی گئی اور شہید کی نماز جنازہ میں عزیز رشتہ داروں سمیت علاقہ کے سیاسی سماجی و فوجیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کامران منگی کو مکمل فوجی اعزاز کے سپرد خاک کردیا گیا،اس موقع پر شہید فوجی جوان کامران منگی کے والد سکندر علی منگی نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے کہ اس نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے بتایا کہ شہید کامران پانچ سال قبل پاک فوج میں بھرتی ہواتھا شہید کامران شادی شدہ تھا مگر اولاد کی نعمت سے محروم تھا،

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں