محکمہ اسکارپ ٹیوب ویل آفس نوشہرو فیروز پر مجسٹریٹ کے ہمراہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا

ہفتہ 5 جون 2021 00:33

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) محکمہ اسکارپ ٹیوب ویل آفس نوشہرو فیروز پر مجسٹریٹ کے ہمراہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نوشہرو فیروز کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ اسکارپ ٹیوب ویل نوشہرو فیروز کی آفیس پر اچانک چھاپہ مارکر رکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا اس موقعے پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد زمان اعوان نے میڈیا کو بتایا کے یوسی مڈعلیم میں سات سے آٹھ کروڑ کی لاگت سے سم نالا اور پمپنگ اسٹیشن بنایا جا رہا ہے جس کا ٹہیکیدار ممتاز چانڈیو بتایا جاتا ہی. اس میں مبینہ کرپشن اور ناقص مٹیریل استعمال ہونے کی گاں والوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے باعث کارروائی عمل میں آ ئی ہے اور آ فیس کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے دوسری جانب انجنیئر اسکارپ جاوید آفتاب ٹانوری نے میڈیا کو بتایا اینٹی کرپشن نوشہرو فیروز کو مطلوبہ ریکارڈ دے دیا ہے جانچ پڑتال کی جارہی ہے کرپشن ثابت ہونے پر ٹھکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں