× نوشہرو فیروز، شدید مٹی کا طوفان و گرج چمک کیساتھ بارش، مختلف حادثات اور واقعات میں 4 افراد جاںبحق، درجنوں افراد زخمی

اتوار 6 جون 2021 18:45

۶نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2021ء) ضلع بھر میں شدید مٹی کا طوفان و گرج چمک کیساتھ بارش، مختلف حادثات اور واقعات میں 4 افراد جاںبحق درجنوں افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں گرد و غبار مٹی کے طوفاں و گرج چمک کیساتھ بارش سے ضلع نوشہرو فیروز کے مختلف علاقوں میں گھروں کی دیواریں، درخت، بجلی کے پول، دکانوں و گھروں کے چھپرے، اور سولر پلیٹس گرنے کے واقعات کے ساتھ حادثات بھی پیش آئے جس کے نیتجے میں 4 افراد جانبحق ہوگئے جاںبحق ہونے والوں میں گاؤں بخشو خان رند کا مکین وزیر رند گھر کی دیوار گرنے سے دیوار کے نیچے دب کر جاںبحق ہوگیا پھل شہر کے قریبی مسافر خانے سے نامعلوم 60 سالہ بزگ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

دریاخان مری میں مدرسے کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جانبحق مورو کے قریب گاؤں علی نواز ڈیپر میں گھر کی دیوار گرنے سے بی ایس ایس کا طالب علم عبدالحفیظ ڈیپر جانبحق ہوگیا جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں نوشہروفیرو کا نامور پینٹر فرید سمیع خانزادہ بھی شامل ہیں جبکہ محراب پور کے قریب میروں والے ٹنڈرا میں کھجور کے درخت پر آسمانی بجلی گرگئی جس سے کجھور کا درخت جل کر راکھ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں