نوشہرو فیروز،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد 21ستمبر کو کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنیںگے

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:53

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون وترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب صدیقی اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خاص سلمان عبداللہ مراد 21 ستمبر 2021 بروز منگل دوپہر 12 بجے ڈپٹی کمشنر آفس نوشہروفیروز کے سید علی احمد شاہ پارک میں کھلی کچہری منعقد کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے دوران وہ مختلف سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات سننے کے بعد موقع پر ان فوری حل کے لئے احکامات جاری کریں گے۔ضلع کی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں