ضلع نوشہرو فیروز میں مسافر وین کا سلنڈر پھٹ گیا،جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 14 فروری 2022 17:33

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2022ء) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں مسافر وین کا سلنڈر پھٹ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ مورو کے پیٹرول پمپ پر اس وقت پیش آیا، جب وین پیٹرول ڈلوانے کے لئے لائن میں کھڑی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا ، سلنڈر پھٹنے سے مسافر وین اور ایک رکشہ جل گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور مسافر وین اور رکشے پر لگی آگ پر قابو پایا، آگ کے باعث رکشہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کے بعد پیٹرول پمپ کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کردیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑیوں کو یہاں سے نکالنے کے بعد پیٹرول پمپ کھول دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں گیس سلنڈر کے ناقص استعمال کے نتیجے میں آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں