قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی لوڈر رکشہ کو زوردار ٹکر دو سگے بھائی جاں بحق

بدھ 13 اپریل 2022 23:01

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2022ء) قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی لوڈر رکشہ کو زوردار ٹکر دو سگے بھائی کچل کر ہلاک ،ڈرائیور موقع سے فرار ،لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،والدہ پر غشی کے دورے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کنڈاکاھی کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والے تیز رفتار ٹرالر کی آگے جانے والے لوڈر رکشہ کو زوردار ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں رکشہ پر سوار دو نوجوان موقع پر کچل کر ہلاک ہوگئے ،واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس زرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کی شناخت نواحی گاں ہارون کلہوڑو کے رہائشی نوجوانوں سگے بھائیوں 22 سالہ غلام مصطفی کلہوڑو اور 15 سالہ زاہد حسین کلہوڑو ولد محمد بخش کلہوڑو کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد دونوں بھائیوں کی لاشیں ورثہ کے حوالے کردی، دونوں سگے بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور والدہ پر غشی کے دورے پڑنے شروع ہو گئے ،ایک ہی گھر سے دو سگے بھائیوں کے جنازے اٹھنے پر پورا گاوں سوگوار ہوگیا، جبکہ پولیس نے فرار ٹرالر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں