نوشہرو فیروز،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوشہرو فیروز کی زیر صدارت اجلاس بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا

بدھ 8 جون 2022 16:40

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر آفس نوشہرو فیروز میں بلدیاتی انتخابات 2022 کی سیکیوریٹی کے حوالہ سے ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد کیا گیا اس موقع پر ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نیا ز احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون مہدی مالوف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سید عمار حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات 2022 کے لئے انتخابی عملے اور حساس مواد کی ترسیل کے دوران تمام ضروری سیکورٹی فراہم کی جائے گی پولنگ میٹریل کی سیکورٹی کے لئے محکمہ پولیس کے جوان مقرر کئے جائیں گے جو کہ سامان کی وصولی سے تقسیم تک سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، حساس میٹریل کے سامان کی نقل و حمل کے دوران مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی صرف انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر رینجرز مقرر کی جائے گی سامان کی ترسیل کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داری ہوگی جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کیمرے نصب کئے جائیں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں692 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے،انتخابات سے پندرہ روز قبل پولنگ اسٹیشن کی فہرست مکمل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انتخابات سے ایک دن قبل انتخابی سامان پریزائڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کا غیر حساس مواد موصول ہوچکا ہے جبکہ حساس مواد انتخابات سے دو یا تین دن قبل موصول ہوگا۔\378

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں