پڈعیدن کا ایف سی جوان بلوچستان باڈر پر دشمن سے لڑتے ہوئے شہید،فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

جمعرات 30 جون 2022 23:17

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) نواحی علاقہ پڈعیدن کا ایف سی جوان بلوچستان باڈر پر دشمن سے لڑتے ہوئے شہید،فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک، نماز جنازہ میں سینکڑوں سوگواران نے شرکت کی ،مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوا ۔والد لیاقت راجپوت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پڈعیدن کے وارڈ نمبر چار کے رہائشی ایف سی جوان محمد عثمان راجپوت بلوچستان کے باڈر پر دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا،شہید کی میت تابوت میں قومی پرچم میں لیپٹے ایمبولنس کے زریعے آبائی شہر پڈعیدن لائی گئی،فوجی دستے نے شہید محمد عثمان کی میت کو سلامی پیش کی ،شہید کے نماز جنازہ مدرسہ عزیزیہ میں ادا کی گئی، فوجی اعزاز کے ساتھ عزیز رشتہ داروں سمیت سینکڑوں سگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کیا،اور شہید کی وردی قومی پر چم میں لپیٹی ہوئی والد کے حوالے کی گئی ،اس موقع پر شہید کے والد محمد لیاقت راجپوت نے بتایا کہ محمد عثمان کو آٹھ ماہ ہی ہوئے تھے فوج میں بھرتی ہوئے محمد عثمان غیر شادی شدہ تھا،محمد لیاقت راجپوت نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ وہ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوا ہے مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں