نوشہرو فیروز،خانواھن کے گاؤں پیرالیاس میں تین نامعلوم افراد نے 65 سالہ شخص پر پیٹرول ڈال آگ لگادی

بدھ 27 جولائی 2022 21:20

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2022ء) خانواھن کے گاؤں پیرالیاس میں تین نامعلوم افراد نے 65 سالہ شخص پر پیٹرول ڈال آگ لگادی۔

(جاری ہے)

خانواھن کے دیہی علاقے پیر الیاس میں تین افراد نے محنت کش ایم موسیٰ کلہوڑو کو رات کے اندھیرے میں گھر سے بلاکر بہانے سے نزدیکی جوار کی فصل میں لے گئے اور موسیٰ کلہوڑو کے کپڑوں پر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

موسیٰ کے شور پر گاؤں والوں نے آگ بجھائی جبکہ آگ سے موسیٰ کلہوڑو کی ٹانگیں بازو پیٹ اور کمر متاثر ہوئے، زخمی کو فوری طور پر کو گمبٹ اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر زخمی کے قریبی عزیز کا کہنا ہے کہ تین مسلح افراد نے موسیٰ کو گھر سے بلاکر ان پر پیٹرول ڈال کر آگ لگائی ہے، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، پولیس واقع میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں