تھاروشاہ نوشہروفیروز لنک روڈ پر ڈوپٹہ موٹرسائیکل کے ٹائر میں پھنسنے سے خاتون گر کر جاںبحق

ہفتہ 30 جولائی 2022 22:41

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2022ء) تھاروشاہ نوشہروفیروز لنک روڈ پر ڈوپٹہ موٹرسائیکل کے ٹائر میں پھنسنے سے خاتون گر کر جاںبحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھاروشاہ نوشہروفیروز لنک روڈ پر دالی اسٹاپ کے قریب ماں بیٹا موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اچانک ڈوپٹہ موٹرسائیکل کے ٹائر میں پھنسنے کے باعث مسمات فوزیہ زوجہ غلام سرور کھوکھر گر کر شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر نوشہروفیروز اسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں