بیڈ منٹن ہال نوشہروفیروز کو کھیلوں کیلئے بحال کرنے کا افتتاح کر دیاگیا

بدھ 6 مارچ 2019 13:21

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) بیڈ منٹن ہال نوشہروفیروز کو کھیلوں کے لئے بحال کرنے کا افتتاح ایس ایس پی نوشہروفیروز کئپٹن رٹائرڈ طارق ولایت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم اور ٹاؤن چیئرمین پیر خالد سیف اللہ سہروردی نے مل کر کیا، افتتاحی تقریب میں مھمانوں کو سندھی اجرک کے تحائف پہنائے گئے۔اس موقع پر ایس ایس پی نوشھروفیروز کئپٹن رٹائرڈ طارق ولایت نے کہا کہ بیڈمنٹن ٹورنامینٹ مقابلے منعقد کروائے محکمہ پولیس کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلا افزائی کے لئے کئش پرائز دیئے جائیں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشھروفیروز تاشفین عالم نے بیڈمنٹن ھال کے لئے فوری اور ضروری سامان مھیا کرنے کا اعلان کیا۔

ٹاؤن چیئرمین پیر خالد سیف اللہ سہروردی نے کہا کہ بیڈ منٹن ھال کے لئے درکار اشیاء کے لئے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہوں کھیلوں کے میدان سے سیاسی و غیر ضروری مداخلت کو دور رکھاجائے تاکے، تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکڑ سوشل ویلفیئر سجاد احمد مین مھران بیڈمنٹن کلب کے سیکریٹری شھباز میمن نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے مزید کہا کہ صحت مند سرگرمیوں سے نوجوان سماجی برایوں سے محفوظ رہنے کے ساتھ ذہنی و جسمانی صلاحیتوں میں تیز ہوکر تمام چئلیجز کا مقابلا با آسانی کر سکتاہے۔ ہم سب کو مل کر کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرناہوگا آخر میں مہمانوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کا مظاہرہ بھی کیا-

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں