بیڈ منٹن ہال نوشہروفیروزکاتزئین وآرائش کے بعدافتتاح کردیاگیا

افتتاح ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم اور ٹائون چیئرمین پیر خالد سیف اللہ سہروردی نے کیا

بدھ 6 مارچ 2019 15:03

بیڈ منٹن ہال نوشہروفیروزکاتزئین وآرائش کے بعدافتتاح کردیاگیا
نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) بیڈ منٹن ہال نوشہروفیروزکاتزئین وآرائش کے بعدافتتاح کردیاگیا۔افتتاح ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم اور ٹائون چیئرمین پیر خالد سیف اللہ سہروردی نے کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے کہا کہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ مقابلے منعقد کروائے محکمہ پولیس کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلا افزائی کے لئے کیش پرائز دیئے جائیں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز تاشفین عالم نے بیڈمنٹن ہال کے لئے فوری اور ضروری سامان مہیا کرنے کا اعلان کیا۔

ٹائون چیئرمین پیر خالد سیف اللہ سہروردی نے کہا کہ بیڈ منٹن ہال کے لئے درکار اشیاء کے لئے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہوں کھیلوں کے میدان سے سیاسی و غیر ضروری مداخلت کو دور رکھاجائے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر سجاد احمد، معین مہران بیڈمنٹن کلب کے سیکرٹری شھباز میمن نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں سے نوجوان سماجی برائیوں سے محفوظ رہنے کے ساتھ ذہنی و جسمانی صلاحیتوں میں تیز ہوکر تمام چیلنجز کا مقابلا با آسانی کر سکتے ہیں۔ ہم سب کو مل کر کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرناہوگا۔آخر میں مہمانوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کا مظاہرہ بھی کیا۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں