ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی انتظامیہ سالانہ بجٹ میں اضافے پر وزیراعلیٰ سندھ سے اظہار تشکر

بدھ 16 جون 2021 17:21

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی مشیر برائے بورڈز و یونیورسٹیز نثار احمد کھوڑو، ایم پی اے فریال تالپور،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری بورڈز قاضی شاہد پرویز کی خصوصی دلچسپی پر شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کی عمارت کی تعمیر کے لئے سالانہ بجٹ 2021-22 میں 600 ملین روپے منظور ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بورڈ کی عمارت تعمیر ہونے سے بورڈ کے معاملات چلانے میں درپیش مسائل حل ہونگے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں