نوابشاہ ،ْدیسی ساختہ بم موٹرسائیکل سوار افراد کے بیگ میں ہی پھٹ گیا ،ْ

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ایک زخمی ملزم کو حراست میں لے گیا ،ْ دوسرا فرار ،ْآئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،ْرپورٹ طلب

ہفتہ 29 ستمبر 2018 14:09

نوابشاہ ،ْدیسی ساختہ بم موٹرسائیکل سوار افراد کے بیگ میں ہی پھٹ گیا ،ْ
نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) نوابشاہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دیسی ساختہ بم موٹرسائیکل سوار دو افراد کے بیگ میں ہی پھٹ گیا، ایک زخمی ملزم کو حراست میں لے گیا ،ْ دوسرا فرار ہوگیا، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو افراد جیسے ہی گبچانی میں ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچے تو ان کے پاس موجود بیگ میں دھماکہ ہوگیا جس سے زوہیب جمالی نامی شخص زخمی اور دوسرا فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں افراد دیسی ساختہ بم بیگ میں رکھ کر لے جارہے تھے کہ بم بیگ کے اندر ہی پھٹ گیا، تاہم ریلوے ٹریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔زخمی ہونے والے زوہیب جمالی کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔دھماکے کے مقام سے ایک پاسپورٹ بھی ملا ہے جس کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ فرار ملزم کا پاسپورٹ ہے۔ادھر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں