سابق معاون خصوصی سندھ اسماعیل ڈاہری کو 34 سال قید کی سزا

میری جان کو انتظامیہ اور پولیس سے خطرہ ہے اور مجھے قتل کردیا جائے گا، اسماعیل ڈاہری

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:04

سابق معاون خصوصی سندھ اسماعیل ڈاہری کو 34 سال قید کی سزا
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) سابق معاون خصوصی سندھ اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سردار اسماعیل ڈاہری کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رسول بخش سومرو کی عدالت نے اسماعیل ڈاہری کو تین مختلف مقدمات میں سزا سنائی۔اسماعیل ڈاہری کو غیرقانونی اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم رکھنے کے مقدمات میں سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے بارودی مواد رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10، 10 جبکہ دستی بم رکھنے کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنائی۔رینجرز کی جانب سے سال 2018 میں دولت پور تھانے کی حدود میں کارروائی کی گئی تھی جس کے دوران اسماعیل ڈاہری کی رہائش گاہ سے پانچ کلاشنکوف، تین دستی بم سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ میری جان کو انتظامیہ اور پولیس سے خطرہ ہے اور مجھے قتل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر میری جان بھی قربان ہے، آصف زرداری زندہ باد۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، میں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں