سحری کے وقت آسمان پر پراسرار ستاروں کی حرکت شیئرٹویٹ

نواب شاہ کے شہری حیرت زدہ رہ گئے اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے پراسرار ستاروں کی حرکت کے متعلق پوچھتے رہے

منگل 19 مئی 2020 16:05

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) نواب شاہ میں سحری کے اوقات میں آسمان پر پراسرار ستاروں کی حرکت ہوئی جب کہ شہری ستاروں کو حرکت کرتے دیکھ کر پریشان ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سحری کے وقت نواب شاہ شہر میں آسمان پر ستاروں کی لمبی قطار دیکھی گئی جو کہ شمال سے جنوب کی جانب حرکت کرتے ہوئے دکھائی دی، آسمان پر ستاروں کو حرکت کرتے دیکھ کر نواب شاہ کے شہری حیرت زدہ رہ گئے اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے پراسرار ستاروں کی حرکت کے متعلق پوچھتے رہے۔اس سلسلے میں مختلف چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کسی کا کہنا تھا کہ مصنوعی سیارے ہیں جبکہ کسی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ادارے نے کوئی تجربہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں