محبت مجھ سے شادی کسی اور سے، دولہے پر چاقو سے حملہ کرنے والی لڑکی نے خودکشی کر لی

ناہید نامی ملزمہ ذہنی دباؤ میں تھی، دوپٹے کا پھندہ لگا کر خودکشی کر لی ۔ پولیس ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 1 مارچ 2021 11:23

محبت مجھ سے شادی کسی اور سے، دولہے پر چاقو سے حملہ کرنے والی لڑکی نے خودکشی کر لی
نواب شاہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ 2021) شادی کے روز لڑکی نے دولہا کو چاقو سے زخمی کر کے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی کے روز لڑکی نے دولہے پر چاقو سے زخمی کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مریم روڈ شادی ہال میں اسکول ٹیچر نیاز مہر کی دوسری شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک اس کی رشتہ دار ناہید مہر نامی لڑکی نے چاقو سے دولہے کو زخمی کر دیا۔

لڑکی نے نوجوان کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔اچانک حملے سے تقریب میں افراتفری پھیل گئی ہے اور دلہن بے ہوش گئی۔دولہے پر چھریوں سے تشدد کی وجہ سے شادی کی تقریب میں موجود خواتین اور مردوں میں خوف وہراس سے بھگدڑ مچ گئی،پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ناہید مہر کے رشتے دار اس کی لاش لے کر پیپلز میڈیکل اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ناہید ذہنی دباؤ میں تھی اور اس نے دوپٹے کا پھندہ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز بتایا گیا کہ نواب شاہ کے رہائشی نے محبوبہ سے چھپ دوسری شادی کا فیصلہ کیا اور شادی کے لیے باقاعدہ حال بھی بک کروا لیا، تاہم شادی کے عین موقع پر لڑکی نے شادی ہال میں گھس کر اپنے شوہر پر چھریوں کے وار شروع کر دیے- شادی کی اطلاع پر لڑکی نے شادی ہال میں گھس کر شوہر پر حملہ کر دیا اور دولہے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوور خاتون دولہے کی پہلی بیوی ہے جس نے بغیر اجازت دوسری شادی کی اطلاع پر دلبراشتہ ہوکر یہ اقدام اٹھایا۔تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ زخمی دولہا نیاز مہر چک نمر6 کے نواحی گاؤں علی اکبر مہر کا رہائشی اسکول ٹیچر ہے۔ پولیس کے مطابق دولہا نے اپنی محبوبہ سے خفیہ نکاح کیا ہوا ہے جس پر پہلی بیوی نے تعیش میں آکر حملہ کیا۔مرنے سے قبل لڑکی نے بیان دیا تھا کہ نیاز مہر اور میں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، مجھ سے شادی کا وعدہ کیا لیکن دولہا کسی اور کا بن گیا، نیاز کی شادی کی اطلاع ملی تو یہ قدم اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں